ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آر ایس ایس اور ناتھورام گوڈسے کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں مودی: کانگریس

آر ایس ایس اور ناتھورام گوڈسے کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں مودی: کانگریس

Sun, 15 Jan 2017 11:54:39  SO Admin   S.O. News Service

بارہ بنکی، 14جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے کیلنڈر میں چرخے کے ساتھ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جگہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگائے جانے پر کانگریس نے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم آر ایس ایس اور ناتھورام گوڈسے کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور قومی ترجمان پی ایل پونیا نے کہا کہ وزیر اعظم گوڈسے اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں اور انہیں واقعی مہاتما گاندھی اور عظیم مجاہدین آزادی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن مرکزی حکومت کا ممتاز ادارہ ہے،ملک میں کھادی کو فروغ دینے کے لئے قائم کئے گئے اس کمیشن کاقیام پنا مہاتما گاندھی کے نظریے سے متاثر تھا۔پونیا نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تعینات فوجی جوانوں کے شکایتی ویڈیوز تقریبا روزانہ وائرل ہو رہے ہیں۔وہ کھانامیں سہولیات کے فقدان اور حکام کی طرف سے اپنے جوتے پالش کروانے جیسے استحصال کی شکایت کے ویڈیوز بھیج رہے ہیں، مگر ہر چھوٹی چھوٹی بات پرٹوئٹ کرنے والے وزیر اعظم ان جوانوں کی پریشانیوں کو لے کر ٹویٹ نہیں کرتے۔اس کا مطلب ہے کہ وہ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ بہت شرمناک بات ہے۔مسلمانوں کی حج سبسڈی ختم کرنے کے مرکز حکومت کے خیال پر پونیا نے کہا کہ سبسڈی ملنے سے غریب مسلمان بھی حج کر آتے تھے، مگر مودی حکومت کے اس فیصلے سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ انہیں غریبوں کی کوئی فکرنہیں ہے،وہ صرف اپنی معاشیات دیکھتے ہیں۔


Share: